فیفا 2022 کوالیفائنگ مقابلہ،ترکی نے ہالینڈ کو ہرا دیا

سن 2022 فیفا عالمی کپ کے جی گروپ کے  کوالیفائنگ مقابلے میں ترکی کی فٹ بال ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف میچ میں دو کے مقابلے میں چار گولوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

 صدر ایردوان نے  اس میچ میں کامیابی پر ترک ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ایردوان نے میچ کے بعد  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں،وزیر کھیل مہمت محرم قصاب اولو اور کوچ شینول گونیش سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا  ۔

اس موقع پر صدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے جس کے لیے میں پوری ٹیم  کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے بھی سوشل میڈیا پر اس کامیابی کے حوالے سے  ترک ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی ترک ٹیم کو مبارک باد پیش کرتےہوئے ان کے اعلی کھیل کی تعریف کی ۔

 

 


ٹیگز: ترکی , فیفا