ضلع سامسن میں جوڈو چمپین شپ

جوڈو سامسن گرینڈ پری ۔ تھری ٹرکش، سامسن میں یاشار دوعو سپور ٹس سنٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس چمپین شپ میں 67 ملکوں سے 397 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے سربراہ ماریوس ویزر نے ترک جوڈو فیڈریشن کے صدر فاتح اوئسال کے ہمراہ ترک اولمپک تیاری مرکز کا دورہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر کیریئر بنانے کے خواہاں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بنائی گئی تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔