ماہرانہ انجینیئرنگ کا شاہ کار"چناق قلعہ کا پل"

چناق قلعہ پل  کل  فتح چناق قلعہ  کی 107 ویں سالگرہ کے موقع پر  صدر ایردوان کے ہاتھوں کھولا جائے گا۔

 یہ پل اپنی خصوصیات اور ماہرانہ انجینئرنگ  کا حامل ہے جو کہ 4608میٹر طویل ہے جس سے ایشیا اور یورپ کے درمیان کا سفر صرف چھہ منٹ میں طے ہو سکے گا۔

یہ پل ضلع چناق قلعہ کے قصبے لاپسیکی اور گیلی پولی کے درمیان بہترین منصوبوں میں سے ایک ہے  جس  کے کیبلز میں ایک لاکھ باسٹھ کلومیٹر طویل تاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس پل کی تعمیر میں تی سو اٹھارہ میٹر  فولادی  ٹاور استعمال کیے گئے ہیں جو کہ فتح چناق قلعہ کی علامت نظر آتے ہیں جن جنہیں سرخ اور سفید رنگوں سے مزین کیا گیا ہے۔