"احتجاج چھوٹا مگر پیغام بڑا" فلسطینی طالبہ نے بلنکن سے ہاتھ نہیں ملایا

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سےمصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی جہاں امریکی وزیرخارجہ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو مبارکباد دینے کےلیے اسٹیج پر موجود رہے۔

فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ  سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں جبکہ آگے کھڑے مہمان سے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا۔

 واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران کم از کم 6 طلباء نے فلسطینی پرچم لہرائے


ٹیگز: فلسطین