تاریخ میں آج کا دن 24

24.11.20

1533447
تاریخ میں آج کا دن 24

چوبیس نومبر سن اٹھارہ سو انسٹھ:برطانوی سائنس دان ڈارون   کی کتاب اوریجن آف دی سپیشیز نے سائنسی اور دینی دنیا میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔
 

چوبیس نومبر سن انیس سو اٹھائیس:  ترکی میں  قومی اسکولوں کا قانون منظور کیا گیا، مصطفی کمال اتاترک   کو اس قانون کے تحت استاد  اعظم کا رتبہ ملا  جس کے بعد  سن انیس سو اکیاسی سے ہر سال ترکی میں آج کا دن یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 چوبیس نومبر سن انیس سو چونتیس:  صدر کمال اتاترک  نے  پارلیمانی قانون کے ذریعے اتاترک  کو خاندانی نام کے طور پر قبول کر لیا۔
 

چوبیس نومبر سن دو ہزار سترہ: مصر کے الاریش شہر   کی ایک مسجد پر القائدہ نے بم  اور مسلح حملہ کر دیا  جس میں تین سو پانچ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں