تاریخ میں آج کا دن۔ 23 نومبر

تاریخ میں آج کا دن۔ 23 نومبر

1532528
تاریخ میں آج کا دن۔ 23 نومبر

*** 23 نومبر 1942: نیویارک میں 'کاسابلانکا' فلم کی پہلی نمائش ہوئی۔ فلم کے ہدایتکار میشل کرٹز تھے اور مرکزی کرداروں میں ہمفرے بوگارٹ اور انگریڈ برگمین شامل تھے۔

*** 23 نومبر 1946: فرانس اور شمالی ویتنام کے درمیان جنگ شروع ہو گئی۔ فرانسیسی بحری بیڑے نے شمالی ویتنام کے شہر ہائی فونگ پر گولہ باری شروع کر دی۔ حملے میں 6 ہزار شہری ہلاک ہو گئے۔

*** 23 نومبر 1980: اٹلی کے جنوبی علاقوں آویلینو اور بیسیلی کیٹ میں 6.9 کی شدت سے زلزلہ آیا  جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک، 7 ہزار 700 زخمی اور 2 لاکھ 50 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ زلزلے کے جھٹکے نپولی شہر تک محسوس کئے گئے۔



متعللقہ خبریں