تاریخ میں آج کا دن 14

14.11.20

1527398
تاریخ میں آج کا دن 14

چودہ نومبر سن اٹھارہ سو نواسی: نیو یارک  ورلڈ کی ملازمہ نیلی بلی نے  چالیس ہزار  کلومیٹر طویل  عالمی ٹور کا آغاز کیا۔ اپنی سیاحت کے دوران ان کی  ملاقات مصنف جولس ورنے سے ہوئی جن کی کتاب آرونڈ دی ورلڈ ان ایٹی ڈیز مشہور ہوئی تھی۔
 

چودہ نومبر سن انیس سو چودہ:ترکی کی پہلی سینیما فلم آیاستیفانوس  کی  روسی یادگار کی تباہی  کی عکسبندی مکمل کی۔ اس فلم میں عثمانی۔روسی جنگ میں ہلاک ہوئے روسی فوجیوں کی  زندگی کو موضوع بنایا گیا تھا۔ پہلی جنگ عظیم کے بعدعثمانیوں نے روس کے خلاف جنگ کے اعلان کے موقع پر  ان کی ایک یادگار کو توڑ دیا تھا۔

چودہ نومبر سن انیس سو چوالیس: آحاسکا ترکوں  کو اسٹالن انتطامیہ نے جلا وطن کر دیا جو کہ سوویت یونین کے تیرہ علاقوں میں منتقل کیے گئے۔جلاوطنی کے خلاف مزاحمت میں چوبیس ہزار احسکا ترک  ہلاک ہوئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں