تاریخ میں آج کا دن 13

13.11.20

1527207
تاریخ میں آج کا دن 13

تیرہ نومبر سن انیس سو چھیاسٹھ:  ٹینکوں کے ذریعے اسرائیلی فوج اردن میں داخل ہو گئی جس نے سامو نامی شہر پر حملہ کر دیا ،اس حملے میں  سینکڑوں شہری ہلاک ہو گئے۔

 تیرہ نومبرسن انیس سو ستر: بھولا نامی سمندری طوفان  دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بنگلہ دیش سے جا ٹکرایا   جس میں پانچ لاکھ افراد ہلاک ہوئے،یہ طوفان  اس صدی کا بد ترین واقعہ تھا۔

تیرہ نومبر سن انیس سو پچاسی: کولومبیا میں واقع نیوادو دیل روز نامی آتش فشاں پھٹ پڑا ،اگلا لاوا  وہاں پڑی برف کے ساتھ مل کر کیچڑمیں تبدیل ہو گیا جس سے آرمیرو شہرمیں تباہی مچ گئی۔ اس آفت میں پچیس ہزار افراد کیچڑ تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

تیرہ نومبر سن دو ہزار پندرہ: پیرس  کے مختلف علاقوں میں  القائدہ  نے دہشت گرد حملے کیے  جن میں آٹھ دہشت گردوں  سمیت ایک سو اڑھتیس افراد ہلاک اور چار سو تیرہ زخمی ہوئے۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں