ٹی آر ٹی کے قیام کی 60 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

نصف صدی سے زائد عرصے سے، ناقابل فراموش نشریات  کے ذریعے  ٹی آر ٹی اسکرینوں پر ناظرین  ملتے رہے ہیں

2134079
ٹی آر ٹی کے قیام کی 60 ویں  سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

ترکیہ کی بصری اور سمعی یادداشت، ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) اپنے قیام  کی 60 ویں سالگرہ منا رہا ہے

نصف صدی سے زائد عرصے سے، ناقابل فراموش نشریات  کے ذریعے  ٹی آر ٹی اسکرینوں پر ناظرین  ملتے رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی نے اپنے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز کی مختلف زبانوں میں نشریات کے ساتھ ترکیہ کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔

ریڈیو  کی نشریات کا آغاز 6مئی  1927 کو شروع ہوا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز کیا گیا۔

پہلی آزمائشی نشریات 31 کا آغاز  جنوری 1968 کو مدحت پاشا   سٹوڈیو  سے ہوا۔

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی بنیادیں یکم مئی 1964 کو نافذ ہونے والے قانون کے ساتھ رکھی گئیں۔

TRT، جو ہر دور میں خود کی تجدید کرتا ہے اور اپنے میدان میں سرخیل ہے، ترکیہ  کے برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

TRT 41 زبانوں میں نشریات اور TRT جرمن، TRT روسی، TRT فرانسیسی، TRT بلقان، TRT افریقہ، TRT ہسپانوی میں ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز کے ساتھ بین الاقوامی نشرہات پیش کی جاتی ہیں۔

آج، TRT اپنے ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز اور بین الاقوامی نشریاتی خاندان کے ساتھ سات براعظموں تک نشریات اور پیداواری سرگرمیاں انجام  دے رہا ہے۔

60 سال کے تجربے کے ساتھ، TRT، درست اور غیر جانبدار عوامی نشریات کا واحد پتہ، ترک عوام کی آواز بنی ہوئی ہے۔

دریں اثنا، TRT اپنی 60ویں سالگرہ خصوصی تقریبات اور نشریات کے ساتھ منائے گا۔

TRT کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق، TRT دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والی تقریبات کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز پر نشریات کے ساتھ اپنی یوم تاسیس کی یاد منائے گی۔



متعللقہ خبریں