خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن صومالیہ کے دورے پر

صومالی ایوان صدر کے بیان کے مطابق، MİT کےسرطراہ ابراہیم قالن  نے موغادیشو کا دورہ کیا اور صومالی صدر محمود اور نیشنل انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی ایجنسی (NISA) کے صدر عبداللہی محمد علی سے صومالی ایوان صدر میں ملاقات کی

2134075
خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن صومالیہ کے دورے پر

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) کے ڈائریکٹر ابراہیم قالن  کا صومالیہ کے صدر حسن شاہ محمود نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے دورے کے  موقع پر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

صومالی ایوان صدر کے بیان کے مطابق، MİT کےسرطراہ ابراہیم قالن  نے موغادیشو کا دورہ کیا اور صومالی صدر محمود اور نیشنل انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی ایجنسی (NISA) کے صدر عبداللہی محمد علی سے صومالی ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں جہاں سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں الشباب دہشت گرد تنظیم سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں علاقائی استحکام کو بہتر بنانے اور ترکی اور صومالیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صومالی صدر محمود نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ صومالی حکومت دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے امور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو ترجیح دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں