ترقیاتی روڈ پروجیکٹ ترکیہ  اور پورے خطے کے لیے ترقی کا باعث بنے گا: نائب صدر  جودت یلماز

نائب صدر جودت یلماز   نے TRT نیوز پر "ترقی کا راستہ پروجیکٹ" کے بارے میں اہم بیاناتدینے کے علاوہ  مختلف سوالات کے  جوابات دیئے

2133129
ترقیاتی روڈ پروجیکٹ ترکیہ  اور پورے خطے کے لیے ترقی  کا باعث بنے گا: نائب صدر  جودت یلماز

نائب صدر  جودت یلماز  نے کہا کہ ترقیاتی روڈ پروجیکٹ ترکیہ  اور پورے خطے کے لیے نئے تنفس کا باعث بنے گا۔

جودت یلماز   نے TRT نیوز پر "ترقی کا راستہ پروجیکٹ" کے بارے میں اہم بیاناتدینے کے علاوہ  مختلف سوالات کے  جوابات دیئے۔

انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے  دورہ عراق دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات پر کیا اثرات  مرتب ہوں گے  سوال  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  عراق کے ساتھ ان کے کثیر جہتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی  میں  تعاون کے ساتھ  ساتھ بہت اہم ہے، یلماز نے کہا کہ اس دورے کا سب سے اہم ایجنڈا ترقی کا راستہ ہے۔

یلماز نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکیہ اور پورے خطے کے لیے نئے تنفس کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس منصوبے کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک پوزیشن کو مزید آگے بڑھائے گا۔

یلماز نے تعاون کے لیے ترقی کے راستے کی اہمیت کی طرف بھی اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات، لڑائیاں، نسلی تقسیم، فرقہ وارانہ تنازعات وغیرہ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔  ہمیں سیکورٹی اور معیشت دونوں شعبوں میں زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں