ترکیہ: PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ گرفتار ہو گیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ صائم چقمق گرفتار ہو گیا

2131937
ترکیہ: PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ گرفتار ہو گیا

ترکیہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ صائم چقمق گرفتار ہو گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خفیہ ایجنسی MIT اور استنبول ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کر کے دہشت گرد صائم چقمق  کو استنبول سے گرفتار کیا اور بعد ازاں جیل بھیج دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق صائم چقمق، دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کی بیرون ملک کاروائیوں میں فعال کردار ادا کر رہا تھا۔  دہشت گرد کو پولیس تھانے کی ضروری کاروائی کے بعد عدلیہ منتقل کیا گیا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں