صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ کے دورے پر آئے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کریں گے

صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان صدارتی  محل میں ترکیہ کے دورے پر موجود جرمن  صدر  اسٹین میئر  سے ملاقات کریں گے

2131392
صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ کے دورے پر آئے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ کے دورے پر موجود جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کریں گے ۔

صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان صدارتی  محل میں ترکیہ کے دورے پر موجود جرمن  صدر  اسٹین میئر  سے ملاقات کریں گے۔

سرکاری مذاکرات  کے  دوران ترکیہ اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کیاکچھ  کیا جاسکتا ہے اس کا تمام  پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کی تازہ ترین پیش رفت، ترکیہ  یورپی یونین تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں