ہماری ریاست نہ صرف بچوں کو، بلکہ اپنے  مستقبل کو  بھی اہمیت دیتی ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں وزیر قومی تعلیم یوسف تیکن اور ان کے ساتھ موجود بچوں کو شرف ملاقات بخشا

2131309
ہماری ریاست نہ صرف بچوں کو، بلکہ اپنے  مستقبل کو  بھی اہمیت دیتی ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " ہماری تاریخ کا ایک ایسا اہم دن (23 اپریل) بچوں کو تحفے میں دیا گیا ہے جو کہ ہماری تاریخ  کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہماری ریاست نہ صرف بچوں کو، بلکہ اپنے  مستقبل کو  بھی اہمیت دیتی ہے۔"

صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں وزیر قومی تعلیم یوسف تیکن اور ان کے ساتھ موجود بچوں کو شرف ملاقات بخشا۔

یہاں خطاب کرتے ہوئے، ایردوان نے بچوں کو 23 اپریل قومی خودمختاری اور بچوں کے تہوار  کی مبارکباد دی۔

ترکیہ  میں بچوں اور دنیا کے تمام بچوں  کے تہوار کے موقع پر ایوان صدر میں بچوں کی میزبانی کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کرنے والے ایردوان نے دنیا کے تمام بچوں سے  اپنی محبت کا اظہار کیا۔

صدر نے کہا کہ میں ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے پہلے اسپیکر ، جنگ آزادی کے کمانڈر انچیف اور بانی جمہوریہ ترکیہ غازی مصطفی کمال اتاترک  سمیت ہر اس شخص کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں  جنہوں نے ترکیہ کو موجودہ  سطح پر لانے  میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے  23 اپریل کے دن کو  بچوں کے تہوار سمیت  ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے افتتاح کی 104 ویں سالگرہ  کے طور پر  منائے جانے  کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ : "یقیناً، یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ ہماری تاریخ کا ایک ایسا اہم دن بچوں کو تحفے میں دیا گیا ہے، جو ہمارے مستقبل کے ضامن ہیں ترکیہ کے صدر کی حیثیت سے  میں آپ بچوں کو ترکیہ صدی کا  وژن سونپ رہا ہوں ، مجھے یقین ہے کہ آپ اس  امانت کو  بہترین طریقے سے  آئندہ کی نسلوں تک پہنچائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں