ہم نے کسی بھی آرمینی ترک شہریوں سے بد نامناسب سلوک کی اجازت نہیں دی، ترک صدر

صدر ایردوان نے 1915 کے واقعات کے حوالے سے ترک آرمینیائی باشندوں کے پیٹرک  سہاک مشالیان کو ایک پیغام بھیجا

2131572
ہم نے کسی بھی آرمینی ترک شہریوں سے بد نامناسب سلوک کی اجازت نہیں دی، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے  ایک بھی آرمینیائی شہری کو اپنے وطن میں تفریق  بازی کا سامنا کرنے  یا دوسرے درجے کا شہری محسوس کرنے کا ماحول  پیدا نہیں کیا  اور نہ ہی کریں گے۔

صدر ایردوان نے 1915 کے واقعات کے حوالے سے ترک آرمینیائی باشندوں کے پیٹرک  سہاک مشالیان کو ایک پیغام بھیجا ۔

پہلی جنگ عظیم (1914-1918) کے کٹھن اور پریشان کن حالات میں اپنی جانیں گنوانے والے عثمانی آرمینیائی باشندوں  کے لیے  اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ عثمانی سرزمین میں اس جنگ سے ہونے والی تباہیوں نے  ہمارے ذہنوں میں گہرے نقوش  چھوڑے ہیں۔

اناطولیہ کی سرزمین کو ان کی تخلیق کردہ ثقافتی و انسانی تخلیقات سے مالا مال  کرنے والے آرمینی شہریوں کا تحفظ ، خوشحالی اور خوشنودی آج بھی ضمانت تلے ہونے پر زور دینے والے ایردوان نے کہا، "ہم نے ایک بھی آرمینیائی شہری کو اپنی سر زمین میں تفریق بازی کا سامنا کرنے  کی اجازت نہیں دی۔"

ترک صدر نے مزید کہا کہ" دنیا کو اپنے  گھیرے میں لینے والے  تشدد اور جنگ کے اس سرپل سے آنے والی نسلوں کو بچانے کا طریقہ  کار ، اپنے مشترکہ درد سے سبق  سیکھنے  کی روشنی  میں  اپنے مستقبل کی مل جل کر تعمیر کریں۔



متعللقہ خبریں