صدر ایردوان اربیل میں،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ عراق کو روز بروز تشدد سے دور ہوتے دیکھ کر خوشی ہوئی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK کے مسئلے کو ایجنڈے سے ہٹا دیا جائے

2130903
صدر ایردوان اربیل میں،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے عراق کے شہر اربیل میں  شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کے صدر نیچروان بارزانی، شمالی عراق  کے وزیر اعظم مسرور بارزانی اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ عراق کو روز بروز تشدد سے دور ہوتے دیکھ کر خوشی ہوئی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK کے مسئلے کو ایجنڈے سے ہٹا دیا جائے۔

اس تناظر میں ایردوان نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کو اہمیت دیتا ہے اور اسے اگلے درجے تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ عراق کے ساتھ بہت ہی جامع قانونی متن پر دستخط کیے گئے ہیں اور  اس  تعاون کا نقطہ نظر شمالی عراق کے علاقے کو  بھی فائدہ دے گا ۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دارالحکومت بغداد میں طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کے ساتھ دنیا کے سامنے ترقی کی راہ کا اعلان کیا گیا ہے جو پورے عراق کی فلاح و بہبود اور امن کے لیے کام کرے گا، صدر نے کہا کہ بغداد اور اربیل انتظامیہ کو صحت مند مذاکرات  کے لیے کوشش  کرنی  چاہیے۔

شمالی عراق  کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ترکیہ کی خواہش کا انکشاف کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ Ovakoy-Fishhabur بارڈر گیٹ کو جلد از جلد کھولنا اور DereJik-zeti بارڈر گیٹ سے گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنا ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں ترکمانوں کے حقوق اور مفادات بالخصوص ان کی سیاسی نمائندگی کا تحفظ کیا جائے گا۔

صدر ایردوان کے رابطوں کے بارے میں شمالی عراق کے  ایوان صدر کی طرف سے ایک تحریری بیان دیا گیا۔

بتایا گیا کہ صدر نیچر وان بارزانی  اور وزیر اعظم مسرور بارزانی نے صدر ایردوان سے ملاقات میں ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور شمالی عراق کو مشکل وقت میں فراہم کی جانے والی مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان عراق میں اپنے رابطے مکمل کر کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں