انسداد دہشتگردی پر مشاورت،ترک-امریکہ مشترکہ اجلاس

متعلقہ ترک اور امریکی اداروں کی شرکت سے وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں ، داعش اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم   فیتو ،پی کےکے اورقومی سلامتی سے متعلق بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

2130941
انسداد دہشتگردی پر مشاورت،ترک-امریکہ مشترکہ اجلاس

ترکیہ اور  امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت ہوئی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ،مارچ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے ترک -امریکی  اسٹریٹجک  ڈھانچےمیں طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی مشاورت 22 اپریل کو دارالحکومت انقرہ میں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکی  دفتر  خارجہ کی انسداد دہشت گردی رابطہ سفیر الزبتھ رچرڈ کے دورہ ترکیہ اور باہمی تبادلہ خیال سے ممنون  ہیں۔

متعلقہ ترک اور امریکی اداروں کی شرکت سے وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں ، داعش اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم   فیتو ،پی کےکے اورقومی سلامتی سے متعلق بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان  میں کہا گیا کہ ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وسیع تجربہ رکھنے والے ملک کے طور پر اور عزم کے ساتھ اس جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے، اپنے اتحادیوں اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم تمام ممالک کے ساتھ  انسداد دہشتگردی میں اپنا مخلصانہ تعاون جاری رکھے گا ۔

 



متعللقہ خبریں