سپیکر نعمان قرتولموش کا 23 اپریل بچوں کے دن پر بچوں کا خیر مقدم

پارلیمنٹ کے سپیکر نے غزہ کے بچوں کو اسرائیلی جبر سے دوچار ہونے والی مشکلات کا اظہار کیا

2130808
سپیکر نعمان قرتولموش  کا 23 اپریل  بچوں کے  دن پر بچوں کا خیر مقدم

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے سپیکر نعمان قرتولموش  نے 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کے موقع پر دنیا بھر کے بچوں کاخیر مقدم کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے سپیکر نے غزہ کے بچوں کو اسرائیلی جبر سے دوچار ہونے والی مشکلات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غزہ میں فلسطینی بچوں کی کمزور لاشوں پر انسانیت کا سب سے زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جو اب مکمل طور پر کھلی جیل کی بجائے ایک کھلے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔" نعمان قرتولموش نے کہا کہ برائی کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو، نیکی ہمیشہ برائی سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ کے سپیکر قرتولموش  نے کہا کہ آج فلسطین میں ہر بچے کی زندگی چھیننے کے ساتھ ہم بھی مرتے ہیں اور انسانیت بھی مر جاتی ہے۔ لیکن ظالم بھی ہر فلسطینی بچے کی آہ سے لرز اٹھتے ہیں۔ ظالموں کی طاقت کے باوجود انسانیت بچوں کے نئے مستقبل کی تعمیر کی امید کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

23 اپریل قومی خودمختاری  کے تھیم والے مقابلوں کی ایوارڈ تقریب بھی پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی۔

جن بچوں نے پینٹنگ، سپورٹس اور سائنس کے شعبوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا انہیں  سرٹیفیکیٹ  اور  ایوارڈز سے نوازا گیا۔



متعللقہ خبریں