امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر الزبتھ رچرڈ دورہ ترکیہ پر

امریکی محکمہ خارجہ کی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر الزبتھ رچرڈ امریکہ-ترکی انسداد دہشت گردی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر آج دارالحکومت انقرہ کا دورہ  کر رہی ہیں

2130443
امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر الزبتھ رچرڈ دورہ ترکیہ پر

امریکہ کی  انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر الزبتھ رچرڈ ترکیہ  میں مذاکرات کریں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر الزبتھ رچرڈ امریکہ-ترکی انسداد دہشت گردی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر آج دارالحکومت انقرہ کا دورہ  کر رہی ہیں۔

امریکہ اور ترکیہ  نے مارچ 2024 میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ سٹریٹجک میکانزم کے اجلاسوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

رچرڈ اور ان کے ترک حکومتی ہم منصب دہشت گردوں کی نقل و حمل کا  سد باب  کرنے ،  منظم جرائم میں مصروف دہشت گردی سے متعلقہ نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے؛ شام اور عراق میں پی کے کے، ڈی ایچ کے پی ۔سی اورداعش جیسی   دہشت گرد تنظیموں  کو  شکست کو یقینی بنانے؛  افریقہ اور جنوبی اور وسطی ایشیا میں داعش اور القاعدہ سے منسلک  تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات کے خلاف تعاون کرنے کے لیے امریکہ-ترکیہ  انسداد دہشت گردی تعاون کو وسعت اور مضبوط  کرنے پر بات چیت کریں گے۔

مذاکرات میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے عالمی مالیاتی چینلز کے غلط استعمال  کے برخلاف  مقابلہ کرنے کے طریقہ کار  پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں