شمالی شام میں ترک مسلح افواج کی کارروائی میں 5 دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے

چاہے جہاں کہیں  بھی ہوں ہم ان  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی لڑائی  کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے

2130138
شمالی شام میں ترک مسلح افواج کی کارروائی میں 5 دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے

شمالی شام میں فرات  ڈھال آپریشن علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 5 دہشت گردوں کا  تعین کرتے ہوئے انہیں  بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیاپیج  پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہماری بہادر ترک مسلح افواج شام کے شمال میں PKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرات  ڈھال کے علاقے میں تعین کردہ  پی کے کے۔ وائے پی جی کے 5دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ چاہے جہاں کہیں  بھی ہوں ہم ان  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی لڑائی  کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے ۔"



متعللقہ خبریں