صدر رجب طیب ایردوان کا ایران اور اسرائیل کشیدگی سے متعلق بیان

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار  استنبول میں صحافیوں کے سوالات کا جواب  دیتے ہوئَ کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران نے مختلف نظریات پیش کیے ہیں

2129939
صدر رجب طیب ایردوان کا ایران اور اسرائیل کشیدگی سے متعلق بیان

صدر رجب طیب ایردوان کا ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سےبیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک  فریقین کی جانب سے کوئی   حیران کن  بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار  استنبول میں صحافیوں کے سوالات کا جواب  دیتے ہوئَ کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران نے مختلف نظریات پیش کیے ہیں۔ (ایران کے خلاف حملوں کی ذمہ داری کا اسرائیلی جانب سے) کوئی دعویٰ نہیں ہے اور اس موضوع پر واقعی کوئی غیر معقول وضاحت نہیں ہے۔ آپ ایران کے بیانات کو 'یہ سچ کہہ رہا ہے' نہیں کہہ سکتے۔ "آپ اسرائیل کے (بیانات) کے بارے میں ویسے بھی کچھ نہیں کہہ سکتے، وہ ایران پر حملے کے بارے میں بیان دینے کے لیے امریکہ امریکہ  کو استعمال کررہا ہے۔

ایرانی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ اصفہان کے شمال مشرق میں ایرانی فضائیہ کے اڈے پر   دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

جس کے بعد دارالحکومت تہران، اصفہان اور شیراز اور ایران کے بعض علاقوں میں پروازیں معطل ہونے کی اطلاع ہے۔

امریکی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے ایرانی سرزمین پر حملہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں