ترکیہ: قالن۔برنس ملاقات

سی آئی اے کے سربراہ ولیئم برنس نے عید کے موقع پر 'MIT' کے سربراہ ابراہیم قالن کو ٹیلی فون کیا اور ایران کے اسرائیل پر حملے کے دعووں سے متعلق وسیلہ بننے کا مطالبہ کیا ہے: ترکیہ

2127568
ترکیہ: قالن۔برنس ملاقات

ترکیہ خفیہ ایجنسی 'MIT' کے سربراہ ابراہیم قالن نے امریکہ خفیہ ایجنسی 'سی آئی اے' کے سربراہ ولیئم برنس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق برنس نے عید کے موقع پر 'MIT' کے سربراہ ابراہیم قالن کو ٹیلی فون کیا اور ایران کے اسرائیل پر حملے کے دعووں سے متعلق وسیلہ بننے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں قالن نے برنس کے ساتھ، غزّہ میں فائر بندی سے متعلق مذاکرات کے بارے میں، دو طرفہ تبادلہ خیالات بھی کیا ہے۔

امریکی ہم  منصب کے ساتھ مذاکرات کے بعد ابرہیم قالن نے حماس کے ساتھ بھی مذاکرات کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں