وزیر خارجہ حقان  فیدان کا مختلف رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر فیدان نے عبداللہیان کو بتایا کہ وہ 13 اپریل کی شب اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی کے بعد خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتے اور وہ ایسے اقدامات چاہتے ہیں جس سے کشیدگی میں مزید  اضافہ نہ ہو

2127494
وزیر خارجہ حقان  فیدان  کا مختلف  رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد وزیر خارجہ حقان  فیدان نے متعلقہ حکام سے مذاکرات کیے ہیں ۔

ان مذاکرات میں انہوں نے  خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ   نہ کرنے  کی تلقین کی ہے۔

حقان   فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

وزیر فیدان نے عبداللہیان کو بتایا کہ وہ 13 اپریل کی شب اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی کے بعد خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتے اور وہ ایسے اقدامات چاہتے ہیں جس سے کشیدگی میں مزید  اضافہ نہ ہو۔

ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی ختم ہو گئی ہے اور ایران اس وقت تک کوئی نئی کارروائی نہیں کرے گا جب تک اس پر حملہ نہ کیا جائے۔

عبداللہیان نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو وہ اس بار زیادہ سخت جواب دے گا۔

وزیر خارجہ فیدان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے بھی فون پر بات کی۔

ٹیلی فونک رابطے میں  دونوں  وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔



متعللقہ خبریں