ہمیں غزہ میں مزید خلاف ورزیوں اور قتل و غارت کو روکنے کے مل کر کام کرنا ہو گا، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس کو فلسطین کے حوالے سے ایک خط بھیجا ہے

2127311
ہمیں غزہ میں مزید خلاف ورزیوں اور قتل و غارت کو روکنے کے مل کر کام کرنا ہو گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دنیا کو مزید غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس کو فلسطین کے حوالے سے ایک خط بھیجا ہے۔

اپنے خط میں ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے انسانی سفارت کاری کے جذبے کے  ساتھ 2014 سے جب سے کریمیا کا غیر قانونی الحاق ہوا تھا یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہ،  اور یہ اور بے گناہ فلسطینی شہریوں کے حقوق کے تحفظ  اور حق بجانب  دعوے   کی حمایت میں اول صف میں رہا ہے اور  اسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے تقریباً 45 ہزار ٹن انسانی امداد  کے ساتھ  ترکیہ غزہ کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا دوسرا ملک ہے۔ غزہ کے 429 مریضوں اور زخمیوں کا علاج جاری ہے، جن میں عیسائی شہری  بھی شامل ہیں۔

ایردوان نے اپنا خط یوں جاری رکھا:"انسانیت جانتی ہے کہ تمام  مذاہبِ ابراہیمی میں قتل و غارت گری حرام ہے، غزہ میں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی  کا مزید موقع فراہم  نہیں کرناچاہیے۔ جنگوں میں  چھونے کی بھی ممانعت ہونے والے اسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور گرجا گھروں پر جان بوجھ کر کی جانے والی بمباری کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔"

مسئلہ فلسطین اسرائیل کے منصفانہ حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں مستقل امن و استحکام کا قیام ممکن نہیں۔ "ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے لیے ضروری ہے کہ یہ 1967 کی سرحدوں کے اندر وجود میں آئےاور عالمی نظام میں عالمی برادری کے مساوی رکن کے طور پر اپنا مقام حاصل کر سکے۔"

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام دشمنی، نسل پرستی اور زینو فوبیا جیسے  امن و استحکام کے لیے خطرہ بننے والے حالیہ رجحانات جو کہ  پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، پر غور کرتے ہوئے دنیا کو جامع اور عقلی سیاست اور ایسے اداکاروں کی ضرورت ہے جو ہر طرح کے حالات میں  سب کے ساتھ بات چیت کر سکیں۔



متعللقہ خبریں