صدر رجب طیب ایردوان کا ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ

صدارتی اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور کے درمیان ٹیلی فونک  رابطے  میں ترکیہ اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

2126804
صدر رجب طیب ایردوان  کا  ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے کل ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ٹیلی  فون پر بات  چیت  کی ہے۔

صدارتی اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور کے درمیان ٹیلی فونک  رابطے  میں ترکیہ اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک  رابطے   کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ عالم اسلام کی مشترکہ کوششوں سے اسرائیل اور اس کے حامیوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور امن اور فلسطین کی حمایت کے لیے کوششیں عزم کے ساتھ جاری رہنی چاہئیں۔

ایردوان اور انور نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں