شمالی عراق میں ایک ترک فوجی شہید

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر ساتھی، انفنٹری سپیشلسٹ سارجنٹ حکمت اسلان، جو 9 اپریل 2024 پنجہ  کلید آپریشن  کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کی گئی ہراساں کرنے والی گولی کے نتیجے میں زخمی ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے تھے

2126464
شمالی عراق میں  ایک ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں پنجہ  کلید آپریشن  کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی  فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک فوجی شہید ہوگیا۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر ساتھی، انفنٹری سپیشلسٹ سارجنٹ حکمت اسلان، جو 9 اپریل 2024 پنجہ  کلید آپریشن  کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کی گئی ہراساں کرنے والی گولی کے نتیجے میں زخمی ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے تھے۔ ہسپتال میں تمام مداخلتوں کے باوجود شہید ہو گئے ۔

بیان میں اللہ تعالیٰ شہید اسلان کی مغفرت فرما نے ، ان کے غمزدہ خاندان، ترک مسلح افواج اور قوم سے تعزیت اور صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں