ترکیہ اور خطے کا مستقبل دہشتگردی سے پاک کرکے ہی دم لیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ترکیہ اور اس خطے کے مستقبل میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی جسے ہم ممکن بنا کر رہیں گے

2124508
ترکیہ اور خطے کا مستقبل دہشتگردی سے پاک کرکے ہی دم لیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ترکیہ اور اس خطے کے مستقبل میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی جسے ہم ممکن بنا کر رہیں گے۔

ایردوان نے ایوان  صدر میں  پولیس ،جینڈرمیری اور ساحلی محافظوں کے نمائندوں سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

 صدر نے کہا کہ  دہشتگردی کا مسئلہ  سیاست سے زیادہ  ترجیح اور توجہ کا حامل ہے،پی کے کے ہو یا داعش ،فیتو  ہو  یا ڈی ایچ کے پی یہ تمام تنظیمیں  عوام کی دشمن ہیں ، حکومت اور ریاست کے طور پر   انسداد دہشتگردی کے  تحت ہمارے آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  انسداد دہشتگردی سے متعلق حکومتی حکمت عملی  اندرون و بیرون ملک ثمر آور ثابت ہو رہی ہے بلا تعطل جاری اِن آپریشنز کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ جلد ہی ممکن ہو سکے گا، ہم نے شام و عراق میں داعش اور پی کےکے کے خلاف آپریشنز کرتے ہوئے انہیں اپنی سرحدوں سے پرے دھکیل دیا ہے ،ہم اپنے دوست و دشمن پر یہ عیاں کر دیں گے کہ ترکیہ اور خطے کا مستقبل دہشتگردی سے پاک ہوگا۔



متعللقہ خبریں