ترک مسلح افواج کا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری

وزارت قومی دفاع (MSB) نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں

2124804
ترک مسلح افواج  کا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری

ترک مسلح افواج عزم کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے  ہے۔

وزارت قومی دفاع (MSB) نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں ۔

اس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 27 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا گیا  ہے جبکہ   یکم جنوری 2024 سے اب تک 673 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا گیا ہے، جن میں سے 280  کوعراق کے شمال میں اور 393 شام کے شمال میں غیر فعال کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شام میں سلامتی اور امن کے ماحول کو درہم برہم کرنے والوں  کے خلاف  ضروری کاروائی کی گئی ہے، استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے اور شام کے باشندوں  کو  محفوظ ماحول میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں