کل شب قدر ہے

کل، ترکیہ میں، شب قدر پورے دینی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

2124797
کل شب قدر ہے

کل، ترکیہ میں، شب قدر پورے دینی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

قرآن کریم نے اس رات کو "ہزار مہینوں سے افضل" قرار دیا ہے۔ اس رات قرآن کو نازل کیا گیا۔

اسلام میں شبِ قدر  کو ایک ایسی رات قبول کیا جاتا ہے کہ جس میں آسمانوں کے دروازے کھول دیئے  جاتے ہیں اور اللہ کے حکم سے فرشتے طلوع سحر تک زمین پر اترتے ہیں۔ دعاوں اور مغفرت کی  قبولیت عام کر دی  جاتی ہے۔

نزول قرآن  کے ساتھ اللہ نے انسانیت کے لئے اپنا پیغام مکمل کر دیا اور اس عظیم الشان واقعے کی مناسبت سے شبِ قدر کو ایک ہزار مہینے سے زیادہ خیر و برکت  والی رات قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں