ترکیہ کی غزہ کو امداد جاری

COGAT کے 31 مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق، متحدہ عرب امارات (UAE) 26 فیصد کی انسانی امداد کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ترکی، جس نے 23 فیصد امداد بھیجی، سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے

2124016
ترکیہ کی غزہ کو امداد جاری

غزہ کی پٹی کے لیے ترکیہ کی انسانی امداد کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی وزارت دفاع سے منسلک کوآرڈینیشن آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان دی ریجنز (COGAT) کی ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق ترکیہ اسرائیل کے حملوں کی زد میں آنے والی غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ انسانی امداد پہنچانے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ ترکیہ کی انسانی امداد کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔

COGAT کے 31 مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق، متحدہ عرب امارات (UAE) 26 فیصد کی انسانی امداد کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ترکی، جس نے 23 فیصد امداد بھیجی، سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے جبکہ  ترکی کے بعد سعودی عرب 16 فیصدکے ساتھ تیسرے اور  اور قطر 8 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

اسی تاریخ کو COGAT کی پوسٹ کے مطابق، 26 مارچ تک غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی 21 ایمبولینسوں میں سے 9 ترکیہ کی طرف سے عطیہ کی گئیں، اور ترکیہ اس سلسلے میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ  کویت 8 ایمبولینسوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے ۔

اسرائیل کے حملوں کے آغاز کے بعد سے ترکی مصر کے ساتھ مل کر غزہ کو جامع انسانی امداد پہنچا رہا ہے۔

اسرائیل نے مصر کی سرحد پر رفح بارڈر گیٹ کے ذریعے انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بین الاقوامی مطالبات کو نظر انداز کر دیا۔

تل ابیب انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں غزہ کو انسانی امداد کی اجازت دینے کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے عبوری اقدام کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں