یونانی میڈیا کا ترک دفاعی صنعت سے متعلق تجزیہ

یونان کی معروف نیوز سائٹس میں سے ایک نیوز بریک نے کہا، "روس کے خلاف مغرب کی دشمنی نے ترکیہ کو 'سپر پاور' میں تبدیل کر دیا ہے۔ ترکیہ اب ایک صنعتی  اور دفاعی  طاقت بن چکا ہے

2122166
یونانی میڈیا کا ترک دفاعی صنعت سے متعلق تجزیہ

یونانی پریس کے حالیہ تجزیے کے مطابق  مغرب کی روس مخالف پالیسیوں نے ترکیہ کو ایک سپر پاور میں تبدیل کر دیا ہے۔

دفاعی صنعت کے میدان میں ترکیہ کی ترقی کو ایک بار پھر یونانی پریس میں نمایاں کیا گیا۔

یونان کی معروف نیوز سائٹس میں سے ایک نیوز بریک نے کہا، "روس کے خلاف مغرب کی دشمنی نے ترکیہ کو 'سپر پاور' میں تبدیل کر دیا ہے۔ ترکیہ اب ایک صنعتی  اور دفاعی  طاقت بن چکا ہے۔

تجزیاتی خبروں میں روس کے تئیں مغربی دنیا کے رویے اور خطے پر اس کی روس مخالف پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تجزیے میں بتایا گیا کہ اس صورتحال نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی مصنوعات میں دلچسپی کو بڑھادیا ہے۔ تجزیے کے مطابق ترکیہ امریکہ  کو سب سے زیادہ توپ خانے فروخت کرنے والا ملک بننے کی تیاری کر رہا ہے۔

تجزیے میں کہا گیا ہے  کہ امریکی محکمہ دفاع نے اس سال ترکیہ کی ایک کمپنی سے 116 ہزار جنگی توپ خانے خریدے ہیں اور ایک اور ترک کمپنی نے ٹیکساس میں ایک فیکٹری بنائی ہے اور 2025 تک امریکی ساختہ 155 گولوں کا تقریباً 30 فیصد یہاں ہی سے تیار کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں