ترکیہ: PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے
ہم، اپنی عزیز ملّت کے امن و سلامتی کی خاطر، دہشت گردی اور دہشگردوں کے خلاف جدوجہد کو پوری قوّت و استقامت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع
2120862
عراق کے شمال میں پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، اپنی عزیز ملّت کے امن و سلامتی کی خاطر ،دہشت گردی اور دہشگردوں کے خلاف جدوجہد کو پوری قوّت و استقامت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرّی ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میںPKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ ہمارے آپریشن عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رہیں گے"۔