ترکیہ کی پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدہد مذمت

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں

2121180
ترکیہ کی  پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدہد مذمت

ترکیہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ "برادر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا" اور کہا گیا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پاکستانی عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔

26 مارچ کو داسو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کی تعمیر میں کام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکنوں کو لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 چینی اور ایک پاکستانی تھا ۔



متعللقہ خبریں