سٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) گلوبل نے ترکیہ کی ترقی کے کے تخمینے کا بڑھادیا

S&P گلوبل نے  امریکہ  اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے اپنی دوسری سہ ماہی کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ شائع کی

2120990
سٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) گلوبل نے ترکیہ کی ترقی کے کے تخمینے کا بڑھادیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) گلوبل نے ترکیہ کے لیے اپنی 2024 کی ترقی  کے تخمینے کو  بڑھا کر 3 فیصد کر دیا ہے۔

S&P گلوبل نے  امریکہ  اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے اپنی دوسری سہ ماہی کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ شائع کی۔

امریکی معیشت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ترقی پذیر ممالک کی مجموعی اقتصادی ترقی  کا تخمینہ 2024 کے لیے 4.1 فیصد سے بڑھا کر 4.2 فیصد اور 2025 کے لیے 4.5 فیصد سے بڑھا کر 4.6 فیصد کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں چین کے لیے اس سال ترقی  کا تخمینہ  4.6 فیصد پر مستقل رکھا گیا، جب کہ ہندوستان کے لیے اسے 6.4 فیصد سے بڑھا کر 6.8 فیصد کر دیا گیا۔

ترکیہ کی ترقی  کا تخمینہ  2024 کے لیے 2.4 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد اور 2025 کے لیے 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں