گزشتہ دو ماہ کے دوران اڑھائی ملین سیاحوں نے استنبول کی سیر کی

وزارت ثقافت و سیاحت کے بیان کے مطابق جنوری اور فروری میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں  کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.08 فیصد اضافہ ہوا ہے

2120546
گزشتہ دو ماہ  کے دوران اڑھائی ملین سیاحوں نے استنبول کی سیر کی

سیاحت کے شعبے میں  ترکیہ  کے صفِ اول کےشہر کی حیثیت رکھنے والے استنبول  نے سال کے پہلے 2 مہینوں میں 2  ملین   457 ہزار 518 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی ہے ۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے بیان کے مطابق جنوری اور فروری میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں  کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

استنبول، جس نے پہلے 2 ماہ میں ترکیہ آنے والے 4  ملین  341 ہزار 606 غیر ملکی زائرین میں سے نصف کی میزبانی کی ماہ  فروری میں زیادہ تر روسیوں نے اس شہر کی شہر کو ترجیح دیا ہے۔

فروری میں رشین  فیڈریشن سے 138 ہزار 957 افراد، جرمنی سے 95 ہزار 465، ایران سے 75 ہزار 312،  برطانیہ  سے 56 ہزار 430، فرانس سے 48 ہزار 902، سعودی عرب سے 43 ہزار 415 افراد نے استنبول کا دورہ کیا۔ عرب اور امریکہ کے مختلف ممالک سے 41 ہزار 472 افراد نے دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں