ترکیہ کلچر روڈ فیسٹیول کا اسال 16 شہروں میں انعقاد کیا جائے گا : مہمت نوری ایرسوئے

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے استنبول میں 8 ماہ کے ترکی کلچر روڈ فیسٹیول کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے

2119976
ترکیہ کلچر روڈ فیسٹیول کا اسال  16 شہروں میں انعقاد کیا جائے گا :  مہمت نوری ایرسوئے

ترکیہ کلچر روڈ فیسٹیول اس سال 16 شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے استنبول میں 8 ماہ کے ترکی کلچر روڈ فیسٹیول کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ تہوار دنیا میں منفرد  حیثیت کا حامل ہے  اور ہم ترکیہ بھر  میں تہوار کا ماحول فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اس عظیم الشأن  پروگرام  میں  ریکارڈ تعداد میں فنکار شرکت کریں گے، ایرسوئے نے کہا، "2023 میں اس فیسٹویل میں حصہ  لینے والے الے فنکاروں کی تعداد 34 ہزار  تھی اور   اس سال ہمارا ہدف 40 ہزار فنکار ہیں۔

وزیر ایرسوئے نے کہا کہ اس سال، ہم 13 سے 21 اپریل کے درمیان ادانہ  میں اورنج فلاور کارنیوال کے ساتھ ترکیہ کلچرل روڈ فیسٹیول شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2 سے 10 نومبر کے درمیان انطالیہ میں ثقافتی فن کی اس منفرد میراتھن کا اختتام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال میلے کے سب سے اہم عناصر میں سے ایک پابلو پکاسو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمان خصوصی کے طور پر، ہم ایک متاثر کن پکاسو نمائش کی میزبانی کریں گے، جس میں 80 سے زیادہ اصلی فن پارے ہوں گے، اور اسے 3 ماہ تک مختلف شہروں میں آرٹ سے محبت کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک منفرد تجربہ فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کئی عالمی شہرت یافتہ ناموں کے فن پارے میلے کو نیا  رنگ دیں گے۔

اس سال 600 سے زائد مقامات پر 6 ہزار سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اسٹیٹ اوپیرا اور بیلے ایک اوپیرا کے ساتھ مشہور اناطولیائی لیجنڈ  'شہمیران'، کو پہلی بار  نمائندگی  دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں