نوروز کے موقع پر نعمان قرتومش اور جودت یلماز کا تہنیتی پیغام

نعمان قرتولموش نے 21 مارچ، نور روز  کو جاری کردہ   اپنےپیغام  مبارکباد دیتے ہوئے  کہا ہے  کہا کہ نوروز موسم بہار کی آمد کا  پیغام ہے، اور اس  تہوار  سے  محبت اور احترام کو تقویت ملتی ہے

2118453
نوروز کے موقع پر نعمان قرتومش اور  جودت یلماز کا تہنیتی پیغام

ترکیہ کی قومی  اسمبلی کے اسپیکر، نعمان قرتولموش نے کہا کہ  نوروز فیسٹیول، جو امید، کثرت اور فطرت کے احیاء کی علامت ہے، اور اس کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہاہے۔

نعمان قرتولموش نے 21 مارچ، نور روز  کو جاری کردہ   اپنےپیغام  مبارکباد دیتے ہوئے  کہا ہے  کہا کہ نوروز موسم بہار کی آمد کا  پیغام ہے، اور اس  تہوار  سے  محبت اور احترام کو تقویت ملتی ہے۔

قرتولموش نے کہا  کہ نو روز، جو مشرق وسطیٰ سے لے کر وسطی ایشیا تک مختلف جغرافیوں میں منایا جاتا ہے، اتحاد اور یکجہتی کی علامت  ہے  اور اس سے لو گوں کو  ایک جگہ جمع کرنے اور محبت بانٹنے کا موقع میسر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوروز ایک نئی شروعات کا پیغام دیتا ہے۔

نائب صدر  جودت یلماز  نے 21 مارچ نورو  کے تہوار  کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نوروز کو  مناتے ہوئے ، بھائی چارے اور یکجہتی کی تہوار، اور موسم بہار کا استقبال کرنے کے جوش و خروش کا تجربہ کر رہے ہیں۔ نوروز جو  وسطی ایشیا سے اناطولیہ اور بلقان تک کے رقبے میں اپنے مشترکہ ثقافتی جغرافیہ میں صدیوں سے اسی جوش و خروش اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نو روز کا تہوار ہمارے ملک اور پوری انسانیت کے لیے موسم بہار کی آمد اور فطرت کی بیداری کی نمائندگی کرتا ہے  کے موقع پر سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں