شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی بمباری،پی کےکے کے 27 ٹھکانے تباہ

ترک وزارت  دفاع کے مطابق، ہمارے کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،شمالی عراق کے علاقوں متینہ،حاکورک،غارہ اور قندیل میں دہشتگرد تنظیم پی کےکے کی پناہ گاہوں اور خفیہ غاروں سمیت  27 ٹھکانوں کو ہماری فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے

2117663
شمالی عراق پر ترک فضائیہ کی بمباری،پی کےکے کے 27 ٹھکانے تباہ

 شمالی عراق میں  دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے 27 ٹھکانوں کو ترک فضائیہ نے نشانہ بنایا ہے ۔

 ترک وزارت  دفاع کے مطابق، ہمارے کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،شمالی عراق کے علاقوں متینہ،حاکورک،غارہ اور قندیل میں دہشتگرد تنظیم پی کےکے کی پناہ گاہوں اور خفیہ غاروں سمیت  27 ٹھکانوں کو ہماری فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں پی کے کے  کے حملے میں ایک ترک فوجی شہید اور 4 زخمی ہو گئے تھے ۔

بعد ازاں جوابی کاروائی میں پی کےکے کے چھ دہشتگرد بھی  مارے گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں