بائرکتار ٹی بی 3، ڈرون کا ایک اور کامیاب تجربہ

بائرکتار ٹی بی 3نے درمیانے اور بلندی کے نظام کی شناخت کی جانچ کی پرواز کی۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آزمائشی پرواز کا اشتراک کرتے ہوئے،بائیکار ٹیکنالوجی کے چیئرمین  سیلچوق بائراکتار  نے کہا ہے کہ  یہ ترک ایوی ایشن کا سنہری دور"  ہے

2117936
بائرکتار ٹی بی 3، ڈرون کا ایک اور کامیاب تجربہ

بائرکتار ٹی بی 3، ڈرونز   جسے ترکیہ کی کمپنی بائیکار نے تیار کیا ہےنے ایک اور آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

اس بار، بائرکتار ٹی بی 3 نے اسل سان کے CATS آپٹیکل ریڈر کو بلندی  سے  آزمایا ہے ۔

بائرکتار ٹی بی 3نے درمیانے اور بلندی کے نظام کی شناخت کی جانچ کی پرواز کی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آزمائشی پرواز کا اشتراک کرتے ہوئے،بائیکار ٹیکنالوجی کے چیئرمین  سیلچوق بائراکتار  نے کہا ہے کہ  یہ ترک ایوی ایشن کا سنہری دور"  ہے ۔

انہوں نے کہا کہ CATS آپٹیکل ریڈار، ایک ایسا نظام ہے جو بیک وقت متعدد اہداف کو ٹریک کر سکتا ہے، حرکت پذیر ہدف کی سمت اور رفتار کا بھی تعین کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام، جو ہدف کو لیزر سے نشان زد کرنے اور لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی اجازت دیتا ہے، اونچائی پر انتہائی کم درجہ حرارت پر کام کر سکتا ہے۔

یہ نظام ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری (Aselsan) نے کینیڈا کی پابندی کے بعد تیار کیا  ہے ۔

بائرکتار ٹی بی 3دنیا کا پہلا  درون  ہے جس میں TCG Anadolu جیسے مختصر رن وے والے جہازوں سے اپنے  فولڈ  ایبل ونگ  کی بدولت  ٹیک آف اور لینڈ کرنے کی صلاحیت  رکھتا ہے۔

بائرکتار ٹی بی 3 کی جانچ پڑتال کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہونے کے باعث اسے بہت طویل فاصلے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اس طرح،  یہ ڈرون  اپنے پاس موجود سمارٹ گولہ بارود کے ساتھ بیرون ملک اہداف کے خلاف جاسوسی، نگرانی، انٹیلی جنس اور حملے کے مشن کو انجام دے کر ترکیہ کی ڈیٹرنٹ طاقت میں اضافہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں