بودرم کے کھلے سمندر سے 33 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ  بچالیا گیا

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ پر بیان کے مطابق بودرم کے ساحل پر لائف ب بوٹ  میں غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر  کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی کو  روانہ کیا گیا

2117213
بودرم کے کھلے سمندر سے 33 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ  بچالیا گیا

موعلا کے  علاقے  بودرم  کے  ساحل سے 33 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ  بچالیا گیا ہےجبکہ  67 تارکین وطن  کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ پر بیان کے مطابق بودرم کے ساحل پر لائف ب بوٹ  میں غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر  کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی کو  روانہ کیا گیا۔

ٹیموں نے 33 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ  بچالیا، جن میں 12 بچے بھی شامل تھے، یونانی عناصر کی جانب سےان غیر قانونی تارکین وطن کو ترکیہ کے پانیوں کی جانب دھکیل دیا گیا  تھا۔  

کوسٹ گارڈ کی موبائل بوٹس اور راڈار کے ذریعے ضلع کے ساحل سے مختلف اوقات میں تین  ربڑ کی کشتیوں کو روکا گیا اور 13 بچوں سمیت 67 غیر قانونی تارکین وطن اور 2 مشتبہ تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں