استنبول ہوائی اڈے کو چوتھی بار "ایئرپورٹ آف دی ایئر" ایوارڈ

یونان کے ایکالی شہر  میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) صلاح الدین  کو پیش کیا گیا

2116892
استنبول ہوائی اڈے کو چوتھی بار "ایئرپورٹ آف دی ایئر" ایوارڈ

استنبول ہوائی اڈے کو "ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز" کے دائرہ کار میں چوتھی بار "ایئرپورٹ آف دی ایئر" ایوارڈ کا حقدار سمجھا گیا۔

یونان کے ایکالی شہر  میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) صلاح الدین  کو پیش کیا گیا۔

اس طرح، استنبول ایئرپورٹ، جسے 2021، 2022 اور 2023 میں "ایئرپورٹ آف دی ایئر" کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، اس نے دنیا بھر کے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لگاتار چوتھی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔

ایوارڈ   کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بلگین  نے کہا کہ   4 ہزار سے زائد شرکاء کے ووٹوں کے ساتھ لگاتار چوتھی بار اس ایوارڈ کے لائق سمجھنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مہمانوں کو ایک خوشگوار سفری تجربہ پیش کرنے کے لیے، ہم نے کارکردگی، پائیداری، اختراع اور مسافروں کے اطمینان کے لحاظ سے اپنے لیے اعلیٰ معیارات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایوارڈ ہمارے مخلصانہ عزم کا اشارہ ہے ، ہم اس قابل قدر ایوارڈ کے لیے 'ایئر ٹرانسپورٹ ایوارڈز' ٹیم  کے مشکور ہیں۔



متعللقہ خبریں