ترکیہ کا کریمیا کے الحاق کی دسویں برسی کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ

"16 مارچ 2014 کو ہونے والے ایک غیر قانونی ریفرنڈم میں یوکرین کی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے روس کی طرف سے  الحاق کو 10 سال گزر چکے ہیں۔"

2116177
ترکیہ کا کریمیا کے الحاق کی دسویں برسی کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ

ترکیہ نے یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے "کریمیا کے غیر قانونی الحاق کے 10سال "پورے ہونے پر ایک تحریری بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "16 مارچ 2014 کو ہونے والے ایک غیر قانونی ریفرنڈم میں یوکرین کی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے روس کی طرف سے  الحاق کو 10 سال گزر چکے ہیں۔"

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ  خاص طور پر کریمیا کے تاتار ترکوں کی صورت حال سمیت کریمیا  میں میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور اسے اپنے ترجیحی ایجنڈے پر رکھے گا۔" ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہونے والی ہم اس عملی صورت حال کو تسلیم نہیں کرتے اور یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے ہماری حمایت جاری رہے گی۔"

 



متعللقہ خبریں