چناق قلعے کے کھلے سمندر میں کشتی دوبنے سے 14 تارکین وطن جان بحق

غیر قانونی تارکین وطن  کو لے جانے والی  کشتی ایجے  آباد  کے ساحل سے تقریبا 8 میل دور ڈوب گئی۔ کوسٹ گارڈ کی امدادی کشتیوں اور ایمبولینسوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے

2115983
چناق قلعے کے کھلے سمندر میں کشتی دوبنے سے 14 تارکین  وطن جان بحق

اطلاعا ت کے مطابق  چناق قلعے کے ایجے آباد  کے کھلے سمندر  پر  تارکین  وطن کو لے جانے والی کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

غیر قانونی تارکین وطن  کو لے جانے والی  کشتی ایجے  آباد  کے ساحل سے تقریبا 8 میل دور ڈوب گئی۔

کوسٹ گارڈ کی امدادی کشتیوں اور ایمبولینسوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن میں سے 14 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں۔

تیر کر ساحل پر پہنچنے والے دو افراد کو امدادی  ٹیموں نے زندہ  بچا لیا ہے ۔

چناق قلعے  کے گورنر الہامی آقتاش  نے کہا کہ کشتی پر سوار افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں