یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین کی تجدید ضروری ہے : وزیر تجارت عمر بولات

عمر بولات نےان خیالات کا اظہار  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مستقبل کے حوالے سے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2115381
یورپی یونین  کے ساتھ  کسٹمز یونین کی تجدید ضروری ہے : وزیر تجارت عمر بولات

وزیر تجارت عمر بولات نے یورپی یونین (EU) کے ساتھ کسٹمز یونین کی تجدید پر زور دیا ہے۔

عمر بولات نےان خیالات کا اظہار  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مستقبل کے حوالے سے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کی معیشت میں سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بولات نے کہا کہ برآمدات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ کثیر جہتی اقتصادی تعلقات سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی تعلقا ت مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ،   کویڈ-19  وبائی امراض، روس-یوکرین جنگ اور سویز کینال کے بحران کے دوران یورپی اور جرمن صنعتوں کے لیے سپلائی چین اور لاجسٹکس کے حوالے سے ایک قابل اعتماد شراکت دار ثابت  ہوا ہے ۔

بولات نے کہا کہ ترکیہ سیاحوں کی تعداد میں دنیا میں چوتھے اور سیاحت کی آمدنی میں ساتویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یورپی یونین کی رکنیت کا نقطہ نظر ترکیہ کا اسٹریٹجک ہدف ہے، بولات نے یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین کی تجدید پر زور دیا۔

انہوں نے  کہا کہ کسٹمز یونین کو اپ ڈیٹ کرنے میں جرمن حکومت اور کاروباری دنیا کا بھرپور تعاون بہت ضروری ہے۔

وزیر تجارت عمر بولات جرمنی کے بعد برطانیہ  میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ لندن رابطوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں