مغربی ممالک اور اسرائیل نے اپنے دفاع کی خاطر دنیا کو آگ میں جھونک رکھا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں ظلم و جبر کو جائز قراردینے والے مغربی ممالک  کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے  اپنے دفاع کی خاطر باقی دنیا کو آگ میں دھکیل دیا ہے

2114468
مغربی ممالک اور اسرائیل نے اپنے دفاع کی خاطر دنیا کو آگ میں جھونک رکھا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں ظلم و جبر کو جائز قراردینے والے مغربی ممالک  کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے  اپنے دفاع کی خاطر باقی دنیا کو آگ میں دھکیل دیا ہے۔

 صدر نے انقرہ میں سبیل الرشاد امی ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں کی سر زنش کی اور کہا کہ مغربی ممالک اور اسرائیل نے اپنی سلامتی کی خاطر باقی دنیا کو آگ میں جھونک دیا ہے،حقوق انسانی ،جمہوری اقدار،آزادی اور دفاع کا نام دیتے ہوئے یہی لوگ اسرائیلی مظالم کو جائز قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ وہی ملک ہیں جو ہر چیز نگلنے کے بعد بھی مزید بھوک کے لالچی ہیں ،انہی ممالک نے اسرائیل کے ظلم کو بھی  حق بجانب قرار دے رکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں