ترکیہ اور یونان کے تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف سفارتی ٹریفک  کا سلسلہ جاری

نائب وزیر برائے امور خارجہ براق  آقچاپار  اور یونانی نائب وزیر برائے خارجہ الیگزینڈرا پاپاڈوپولو آج دارالحکومت انقرہ میں  ملاقت کریں گے

2113816
ترکیہ اور یونان کے تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف سفارتی ٹریفک  کا سلسلہ جاری

ترکیہ اور یونان کے تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف سفارتی ٹریفک  کا سلسلہ جاری ہے۔

نائب وزیر برائے امور خارجہ براق  آقچاپار  اور یونانی نائب وزیر برائے خارجہ الیگزینڈرا پاپاڈوپولو آج دارالحکومت انقرہ میں  ملاقت کریں گے۔

وزارت خارجہ نے دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔

جاری کردہ بیان کے  مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان  یہ ملاقات ترکیہ اور یونان کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مکالمے کے دائرہ کار میں  منعقد ہوئی  اور اس ملاقات میں   دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ مشاورتی اجلاس 7 دسمبر کو صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ یونان کے دوران دستخط کیے گئے ایتھنز اعلامیے کا تسلسل ہے۔



متعللقہ خبریں