غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سنجیدہ اقدامات فوراً اٹھائے جائیں، حاقان فیدان

غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر  سنجیدہ  اقدامات اٹھانے ہوں گے

2113053
غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سنجیدہ اقدامات فوراً اٹھائے جائیں، حاقان فیدان

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ کی صورت حال تشویشناک ہے اور بے گناہ لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

وزیر خارجہ فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ امریکہ میں اسٹریٹجک میکانزم میٹنگ کے دائرہ کار میں ملاقات  میں  خاص طور پر غزہ میں اسرائیلی قتل عام اور کئی اہم علاقائی پیش رفتوں کے بیک  وقت رونما ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، " غزہ کی سنگین صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم اس مسئلے پر فوری توجہ دیں ۔ عالمی برادری معصوم لوگوں کے کرب کا مداوا نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

وزیر فیدان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر  سنجیدہ  اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

دریں اثنا، وزیر فیدان نے دارالحکومت واشنگٹن میں اپنی مصروفیات کے حوالے سے  پریس  مندوبین  کو اپنے جائزے پیش کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت سے شعبوں میں تعاون کو بڑھائے جانے  کا ذکر کرتے ہوئے  فیدان نے کہا  کہ انہوں نے امریکی فریق کو ترکیہ کی توقعات سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں