یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی آج ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

اطلاع کے مطابق   صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے مہمان زیلنسکی کے درمیان ترکیہ اور یوکرین کے تعلقات پر بھی بات چیت  کی جائے گی

2112632
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی آج ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی آج ترکیہ کے سرکاری دورے  پر  آرہے ہیں۔

صدارتی اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ  نے  زیلنسکی کے  دورہ ترکیہ سے  آگاہ کیا ہے۔

زیلنسکی کے دورہ ترکیہ کے دوران، توقع ہے کہ یوکرین روس جنگ، جس نے اپنا دوسرا سال مکمل کر لیا ہے، اناج راہداری کا معاہدہ (یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ نقل و حمل کے لیے اقدام) اور خطے میں مستقل امن کے قیام کے بارے میں  تفصیلی بات  چیت کی  جائے گی۔  

اطلاع کے مطابق   صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے مہمان زیلنسکی کے درمیان ترکیہ اور یوکرین کے تعلقات پر بھی بات چیت  کی جائے گی۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں