وزیر خارجہ  حقان فیدان کی امریکہ  کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان  سے ملاقات

اجلاس میں کہا گیا کہ روس اور یوکرین جنگ جو اب اپنے دوسرے سال میں ہے، مزید طول نہیں دی جانی چاہیے اور اس مسئلے کو "یوکرین کی علاقائی سالمیت اور سیاسی سالمیت کے اندرحل کیا جانا چاہیے

2112661
وزیر خارجہ  حقان فیدان کی امریکہ  کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان  سے ملاقات

وزیر خارجہ  حقان فیدان نے امریکہ  کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان  سے  غزہ  میں  جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حقان فیدان نے دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات  اپنی ملاقات کے دوران  جیک سلیوان کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پہنچنے والے نکتے کا جائزہ  لیتے ہوئے کہا کہ  غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے اور خطے میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافہ کیا  جانا چاہیے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ روس اور یوکرین جنگ جو اب اپنے دوسرے سال میں ہے، مزید طول نہیں دی جانی چاہیے اور اس مسئلے کو "یوکرین کی علاقائی سالمیت اور سیاسی سالمیت کے اندرحل کیا جانا چاہیے۔

اس ملاقات میں جہاں شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے کے لیے ترکیہ کے عزم پر زور دیا گیا، وہیں کہا گیا کہ امریکہ اتحاد کی روح کے مطابق کام کرے اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع  کرنے کو کہا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران عراق میں سیاسی استحکام کو دی جانے والی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا، اور  مقامی  دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آذربائیجان آرمینیا امن عمل کی حمایت کی گئی اور یہاں ہونے والی پیش رفت قفقاز کی خوشحالی کے لیے بڑا ہم قرار دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بینجمن کارڈن اور کمیٹی کے ممبر سینیٹرز سے بھی ملاقات کی۔

 



متعللقہ خبریں