ترکیہ کا مغربی کنارے پراسرائیل کی جانب سے نئی بستیاں تعمیر کرنے پرشدید احتجاج

وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو  کیچے لیپنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں 3500 مکانات کی تعمیر کے لیے منظور کیے گئے منصوبے کا مطلب فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مزید وسعت دینا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے

2112099
ترکیہ کا مغربی کنارے پراسرائیل  کی جانب سے  نئی بستیاں  تعمیر کرنے پرشدید احتجاج

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی رہائش کے منصوبے پر ترکیہ نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔  

وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو  کیچے لی  Öncü Keçeli نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں 3500 مکانات کی تعمیر کے لیے منظور کیے گئے منصوبے کا مطلب فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مزید وسعت دینا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کی تعریف انتہائی درست اصطلاحات کے ساتھ کی جانی چاہیے تاکہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی مزید خلاف ورزیوں سے روکا جا سکے۔

Keçeli نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے قانونی طور پر فلسطینی عوام کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنا  غیر قانونی ہے۔

اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے آبادکاری اور نیشنل وژن اورٹ سٹروک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اکاؤنٹ پر 3500 نئے غیر قانونی مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کی پوسٹ شئیر کی ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں